2 جولائی، 2017، 1:00 AM

قطر ، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

قطر ، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

قطر کے وزير خارجہ نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے مطالبات کو غیر منطقی اور غیر اصولی قراردیا اور انھیں قطر کی حاکمیت نقض کرنے کا موجب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قطر کی حاکمیت نقض کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے مطالبات کو قطر کی حاکمیت کو نقض کرنے کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو قطر کی حاکمیت نقض کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کویت اور امریکہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی عرب ملک کو قطر کی حاکمیت کو نقض کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قطر کے وزیر خارجہ نے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اچھے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ اس نے کہا کہ ایران نے مشکل وقت میں قطر کی حمایت کی ہم ایران کی حمایت کے مشکور ہیں۔

News ID 1873582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha